حیدرآباد 8 جون (پریس نوٹ) سنٹر فار انگلش لینگویج ٹریننگ (سی ای ایل ٹی) یونیورسٹی کالج آف انجینئرنگ، عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کیلئے انگلش کمیونکیشن اسکلس اینڈ پرسنالٹی ڈیولپمنٹ میں ایک برج کورس کا 16 جون سے آغاز کیا جارہا ہے۔ ایک ماہ کے اس کورس کی فیس 2000/- روپئے ہے جو بذریعہ ڈی ڈی بحق پرنسپل سی ای ایل ٹی، یو سی ای، او یو حیدرآباد ادا کرنا ہوگا۔ کلاسیس کے اوقات صبح 9.30 تا 11.30 بجے دن ہوں گے۔ رجسٹریشن کروانے کی آخری تاریخ 13 جون ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے 040-64575575 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔