حیدرآباد 26 ؍ فبروری ( سیاست نیوز) حکومت نے ریاست میں ٹیچرس حلقہ اور ادارہ جات مقامی حلقہ قانون ساز کونسل ارکان کیلئے 9 مارچ کو انتخابات کے پیش نظر 9 مارچ کو منعقد امتحانات انٹرمیڈیٹ سال دوم کے تین مضامین کے پرچوں کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اور اب ملتوی شدہ انٹرمیڈیٹ سال دوم میتھس پیپر IIB ‘ زوالوجی پیپر ۔ II اور ہسٹری پیپر II ‘ 9 مارچ کے بجائے 19 مارچ کو (بروز اتوار) مقررہ اوقات کے مطابق منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر اشوک کمار ‘ کمشنر و سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے کہا کہ ہال ٹکٹس پر ملتوی شدہ پرچوں کے امتحان کی نئی تاریخ درج کر دی گئی ہے ۔ طلبا و طالبات انٹرمیڈیٹ سال دوم سے ملتویہ امتحان کی تاریخ پر توجہ دینے کی خواہش کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبا و طالبات کو ہال ٹکٹس کی اجرائی میں کسی بھی نوعیت کی شکایت پر ان کالج انتظامیوں کے خلاف سخت کارروائی جائے گی ۔