حیدرآباد ۔ /26 اپریل (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں گزشتہ ماہ مارچ کے دوران منعقدہ امتحانات انٹرمیڈیٹ سال دوم کے نتائج کا کل یعنی /27 اپریل کو صبح 10 بجے اعلان کیا جائے گا ۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن ریاست تلنگانہ کے ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ انٹرمیڈیٹ سال دوم کے نتائج کو قطعیت دیدی گئی ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کل یعنی /27 اپریل کو ہی آئی آئی ٹی ، جے ای ای مینس (Mains) کے نتائج بھی جاری کئے جائیں گے ۔ سی بی ایس ای کے سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ جونیر کالجس کے پرنسپالس یوزر آئی ڈی اور پاسورڈ جو کہ بورڈ کی جانب سے فراہم کیا گیا ہے کو استعمال کرتے ہوئے ویب سائیٹ bietelangana.cgg.gov کے ذریعہ نتائج ملاحظہ کرسکتے ہیں ۔