حیدرآباد ۔ 4 جون (سیاست نیوز) بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کی جانب سے خودکشی کرنے والے انٹرمیڈیٹ طلبہ کے ساتھ انصاف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج یہاں دھرنا منظم کیا گیا۔ انٹرمیڈیٹ بورڈ کے سامنے دھرنا دیتے ہوئے بی جے پی وائی ایم کے قائدین اور کارکنوں نے وزیرتعلیم کے استعفیٰ اور سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔ بی جے وائی ایم قائدین نے اس موقع پر نعرے بلند کرتے ہوئے انٹرمیڈیٹ طلبہ کے ساتھ انصاف کرنے کا مطالبہ کیا ورنہ ایجی ٹیشن میں شدت پیدا کرنے کی دھمکی دی۔ مورچہ کے صدر بھرت گوڑ کی قیادت میں کئی قائدین اور کارکنوں نے دھرنا دیا اور کہا کہ کئی طلبہ جنہیں ناکام بنادیا گیا دراصل وہ کامیاب تھے۔