انٹرمیڈیٹ ایم پی سی امیدواروں کیلئے ایمسیٹ ویب کونسلنگ

حیدرآباد 17 اگسٹ (سیاست نیوز) حیدرآباد اور تلنگانہ کے 9 اضلاع میں 21 ہیلپ لائن مراکز پر انٹرمیڈیٹ ایم پی سی (اسٹریم) کے طلبہ کیلئے ایمسیٹ (انجینئرنگ) فارمیسی کی ویب کونسلنگ کیلئے اسنادات کی تصدیق / تنقیح جاری ہے۔ رینک کے لحاظ سے ہیلپ لائن سنٹر پر دی گئی تاریخ کو رجوع ہونا ہوگا۔ 23 اگسٹ تک یہ عمل ہے اور 25 اگسٹ تک ویب آپشن ہے۔ سال حال اسکراچ کارڈ کے بجائے موبائیل پر ذریعہ ایس ایم ایس پاس ورڈ دیا جارہا ہے اور تلنگانہ کے فنی کالجس کونسلنگ میں شامل نہیں ہے۔ اس کی معلومات، ویب کونسلنگ کے طریقہ کار کیلئے دو کتابیں محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس سے حاصل کرسکتے ہیں جو کونسلنگ میں شرکت کیلئے سہولت بخش اور معاون ثابت ہوگی۔