انٹرمیڈیٹ اڈوانس سپلیمنٹری امتحانات پھر ملتوی

حیدرآباد ۔ 20مئی ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں جاریہ ماہ 25مئی سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ اڈوانسڈسپلیمنٹری امتحانات کو تلنگانہ ریاستی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے پھر ایک بار ملتوی کرنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ ملتوی شدہ اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کا 7جون تا 14جون تک انعقاد عمل میں لایا جائیگا اور 15جون تا 18جون تک انٹرمیڈیٹ پریکٹیکل امتحانات منعقد کئے جائیں گے اور 19جون کو ایتھیکس اینڈ ہیومن ویلیوز مضمون کا امتحان ہوگا جبکہ 20جون کو انوائیرئنمنٹل ایجوکیشن مضمون کا امتحان منعقد ہوگا ۔ سکریٹری تلنگانہ ریاستی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن مسٹر اشوک نے یہ بات بتائی ۔