حیدرآباد 25 مئی (پریس نوٹ) انٹرمیڈیٹ ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے سلسلہ میں 25 مئی کو دو سیشنس میں امتحانات منعقد ہوئے۔ صبح کے سیشن میں سال اول ماڈرن لینگویج اور جیو گرافی پرچہ اول کے امتحانات ہوئے جس میں 20 فیصد طلبہ غیر حاضر رہے جبکہ دوپہر کے سیشن میں سال دوم ماڈرن لینگویج اور جیوگرافی پرچہ دوم کے امتحانات منعقد ہوئے جس میں 15 فیصد طلبہ غیر حاضر رہے۔ امتحانات پرامن رہے۔