نقل نویسی کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات ، سکریٹری بورڈ انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن ڈاکٹر اے اشوک کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔25فبروری ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کا 27 فبروری سے آغاز ہوگا ۔ اس سلسلہ میں تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے ۔ 27فبروری تا 13 مارچ تک منعقدہ ان امتحان میں 9,42,219 امیدوار شرکت کریں گے ۔ یہ بات سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن ڈاکٹراے اشوک نے بتائی ۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے ہا کہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے 1277 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں اور 24,508 افراد انوجلیٹر کی خدمات انجام دیں گے جن میں 1277 ڈپارٹمنٹ آفیسرس شامل رہیں گے ۔ سکریٹری نے بتایا کہ امتحانی مرکز میں کسی بھی قسم کی کوئی الکٹرانک شئے کی اجازت نہیں رہے گی جبکہ نقل نویسی ( مال پریکٹس) کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نقل نویسی میں ملوث امیدواروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کئے جائیں گے جبکہ ماکس کانپنگ اور کسی دوسرے امیدوار کے امتحانات لکھنے والوں کو بھی جیل منتقل کردیا جائے گا ۔انٹرمیڈیٹ امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبہ کو امتحان ہال میں داخل ہونے کے بعد ہال ٹکٹ حوالے کرنا ہوگا اور جوابی پرچہ دینے کے بعد ہال ٹکٹ واپس کردیا جائے گا ۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن ڈاکٹر اے اشوک کے مطابق نقل نویسی کو روکنے کی خاطر ہی اس طرح کے وسیع اور سخت اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ امتحانی مرکز پر قبل از وقت پہنچیں اور 8:45 تک اپنی نشست کو سنبھال لیں ۔ امتحانات کا آغاز 9بجے سے ہوگا ۔ سکریٹری نے بتایا کہ ریاست بھر میں تمام ضلع ایس پیز اور کلکٹرز سے رابطہ قائم ہوچکا ہے اور ہر ضلع سطح پر رابطہ کمیٹی کو بھی تشکیل دیا جاچکا ہے ۔ ہر امیدوار کو امتحان مرکز میں داخل ہوگا امتحان کا وقت 12بجے ختم ہونے تک انہیں باہر جانے کی اجازت نہیں رہے گی اور کسی بھی طرح کی حرکت کو نادانی تصور نہیں کی جائے گی بلکہ سخت سزا دی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست بھر کے تمام امتحانی مراکز پر بنیادی سہولتوں کی جانچ کی جائے گی ۔ پینے کا پانی ، صحت و صفائی کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی رہے گی ۔سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے ایسے خانگی اسکولس کے پرنسپلس کو انتباہ دیا کہ فیس کی عدم ادائیگی کی عوض طلبہ کے ہال ٹکٹ کو حوالے نہیں کرتے ۔ انہوں نے ایسی شکایتوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ۔ انہوں نے ہال ٹکٹس حاصل نہ ہونے والے طلبہ کو مشورہ دیا کہ پریشان نہ ہوں بلکہ آج شام ہی سے ہال ٹکٹ متعلقہ ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرلیں ۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے مطابق اس سال جونیئر انٹر و سال اول میں ایم پی سی کے 1,61,183 ، بی پی سی 99,127 ، ایم ای سی 1,14,356 ، سی ای سی کے 24433 اور ایچ ای سی کے 12,936امیدوار اس طرح انٹر سال دوم میں ایم پی سی کے 1,79,141 ، بی پی سی کے 1,00,911 ، سی ای سی کے 1,35,919 ، ایم ای سی 20,824اور 13,655 امیدوار شرکت کریں گے ۔ اس سلسلہ میں طلبہ مدد اور رہنمائی کیلئے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ۔040-24601010 ، 24732369 پر ربط کرسکتے ہیں ۔