انٹرمیڈیٹ امتحانات ، نقل نویسی پر 76 امیدواروں کے خلاف مقدمہ

حیدرآباد /8 مارچ ( آئی این این ) تلنگانہ میں ریاستی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے سال دوم کے آج منعقدہ ریاضی ، زوالوجی اور تاریخ کے امکان کے دوران 76 امیدواروں کے خلاف نقل نویسی اور دیگر بے قاعدگیوں پر کیس درج کئے گئے ۔ ضلع نلگنڈہ میں سب سے زیادہ 45 ، جنگاؤں میں 11 ، کتہ گوڑم میں 5، یادادری میں 4 ، ناگرکرنول میں تین ، محبوب نگر میں دو ، وقارآباد ، میڑچل ، رنگاریڈی ، محبوب آباد اور نظام آباد میں ایک ایک واقعہ پیش آیا ۔