حیدرآباد 6جون (یواین آئی) تلنگانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج میں ہوئی بے قاعدگیوں کو عوام ابھی بھول بھی نہ پائے تھے کہ تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن پھرایک بار مشکل صورتحال سے دوچار ہوگیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ایڈوانس سپلیمنٹری امتحانات کے سوالیہ پرچہ چات کے دوباکس جو ضلع ورنگل کے ملس کالونی پولیس اسٹیشن کے اسٹرانگ روم میں رکھے گئے تھے ’ گمشدہ ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سوالیہ پرچہ جات کوگزشتہ ہفتہ ملس کالونی پولیس اسٹیشن منتقل کیاگیاتھا۔ عہدیداروں کویہ پتہ چلا کہ دوباکس غائب ہیں جن میں امتحانات کے سوالیہ پرچہ جات موجود تھے ۔ ایڈوانس سپلیمنٹری امتحانات کا سات جون سے آغاز ہونے والا ہے ۔