انٹارکٹیکا میں زلزلہ کے جھٹکے

واشنگٹن، 11دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) انٹارکٹیکا کے شمال میں واقع ساوتھ سینڈوچ جزیرہ کے نزدیک جنوبی بحرالکاہل میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ بحرالکاہل میں پیر کو 7.3شدت کے زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلہ کا مرکز سمندر کی کافی گہرائی میں تھا۔ پہلے زلزلہ کی شدت 7.5بتائی گئی تھی۔امریکی سونامی وارننگ مرکز نے ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ زلزلہ کی وجہ سے سونامی کا اندیشہ نہیں ہے ۔