کوالا لمپور 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )ملائشیاء کے اپوزیشن قائد انور ابراہیم کے اغلام بازی معاملہ میں ملک کے شاہ کی جانب سے جرم کی معافی کیلئے داخل کردہ درخواست پر یہاں کی ایک عدالت آئندہ ہفتہ اپنا فیصلہ سنائے گی۔ دریں اثناء انور ابراہیم کے وکیل این سریندرن نے بھی اس بات کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ درخواست کے ادخال کے بعد فیصلہ ایپلیٹ اور اسپیشل پاور کورٹ کی جانب سے چہارشنبہ کو کیا جائے گا ۔انور ابراہیم کو اپنے ہی ایک مرد ماتحت کے ساتھ ہم جنس پرستی کا مرتکب پایاگیا ہے ۔