نئی دہلی 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے ہماچل پردیش سے تعلق رکھنے والے اپنے رکن پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر کو لوک سبھا میں اس پارٹی کا چیف وہپ مقرر کیا ہے۔ ٹھاکر اس عہدہ پر راکیش سنگھ کی جگہ لیں گے جنھیں حال ہی میں مدھیہ پردیش بی جے پی کا صدر بنایا گیا ہے۔ وہ اس سال کے اواخر میں اسمبلی انتخابات کا سامنا کرنے والی اس ریاست میں اپنی پارٹی کی حکمت عملی تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ ایوان زیریں میں اپنی پارٹی کی کلیدی آواز رکھنے والے انوراگ ٹھاکر بی جے پی یوتھ ونگ کے صدر بھی ہیں۔