دبئی ، 30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پیشہ سے سفارت کار انوراگ بھوشن نے دبئی اور یو اے ای کے شمالی امارات میں قونصل جنرل ہند کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا ہے۔ بھوشن جو حال تک نئی دہلی میں ریجنل پاسپورٹ آفس کے سربراہ تھے، انھوں نے اپنی نئی ذمہ داری کل سنبھالی۔ وہ 1995ء میں انڈین فارن سرویس میں شامل ہوئے تھے۔ بھوشن دبئی میں 1973ء سے 14 ویں قونصل جنرل آف انڈیا ہیں۔ وہ سنجے ورما کے جانشین بنے ہیں جنھیں ہندوستان کے سفیر برائے اتھیوپیا مقرر کیا گیا ہے۔