انوراگ بسو کی لائف ان اے میٹرو سیکویل میں تاپسی کی جگہ فاطمہ ثنا شیخ

انوراگ بسو اپنی مقبول فلم لائف ان اے میٹرو 2007 کا سیکویل بنانے جارہے ہیں اس میں راجکمار اور پرینیتی چوپڑہ ابھیشیک بچن اور سیف علی حان کی انٹری ہوچکی ہے۔ الگ الگ جوڑیوں کی الگ الگ کہانیوں والی اس فلم کے لئے تاپسی پنو کا نام لیا جارہا تھا۔۰ لیکن خبر ہے کہ من مرزایاں کی اسٹار کے پاس وقت نہ ہونے کی وجہ سے بسو نے دنگل میں عامر خان کی بیٹی بنی اور ٹھگس آف ہندوستان میں اہم کردار نبھارہیں فاطمہ ثناء شیخ کو اپنی اس فلم میں لے لیا ہے۔ تاپسی کی ڈائری میں وہ تاریخیں خالی نہیں تھے جو انوراگ چاہتے تھے۔ کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ انوراگ ابتداء سے اس بات کے لئے تیار تھے کہ اگر تاپسی انہیں تاریخیں نہیں دے سکیں تو وہ فاطمہ کو لیں گے۔ اس کے لئے انہوں نے فاطمہ سے پہلے ہی بات کررکھی تھی۔