سری نگر ۔ /24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کشمیر میں واحد لوک سبھا نشست اننت ناک کیلئے آج رائے دہی کے دوران تقریباً 24 سکیورٹی ارکان جھڑپوں میں زخمی ہوگئے ۔ چیف الیکٹورل آفیسر جموں و کشمیر امنگ نرولا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس حلقہ میں 2009 ء انتخابات کے دوران 27 فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ آج اس میں ایک فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 28 فیصد رہی۔ انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر اے جی میر نے بتایا کہ اننت ناگ میں کئی مقامات پر سنگباری کے واقعات پیش آئے جن میں 12 پولیس اہلکار اور اتنی ہی تعداد میں سی آر پی ایف ارکان عملہ زخمی ہوئے ۔