انمو ل موتی

٭ غریب انسان کی دولت اعتبار، عزت اور تعلیم ہے، ان چیزوں کے ذریعے وہ شہرت بھی پالیتا ہے۔
٭ جو شخص اپنے مزاج کو سمجھتا ہے، وہ اپنے مسائل کا حل خود نکالتا ہے۔
٭ دنیا کا سب سے مشکل کام اپنی اصلاح اور سب سے آسان کام دوسروں پر نکتہ چینی کرنا ہے۔
٭ خدا کے حضور دعا مانگنا پریشانیوں کا سب سے بڑا حل ہے۔
٭ کسی کی نسبت سے بُرا خیال دل میں مت لاؤ ورنہ اس کا عکس تمہارے دل پر بھی ضرور پڑے گا۔
٭ تجربہ، مفت میں ملنے والی چیز نہیں، اس کے لئے وقت و عمر گنوانی پڑتی ہے۔
٭ انسان کو جس قدر بُری صحبت تباہ کرسکتی ہے، کوئی دوسری شئے نہیں۔
٭ عظیم وہ ہے، جس کے دل میں دوسروں کے لئے درد کا احساس ہو۔
٭ اس دنیا ئے فانی میں سب سے عظیم رشتہ ماں اور بچے کا ہے۔
٭ انسان پہاڑ سے گر کر دوبارہ کھڑا ہوسکتا ہے مگر کسی کی نظروں سے گھر کر دوبارہ کھڑا ہونا ممکن نہیں۔
٭ سب سے بڑی فتح اپنے آپ کو فتح کرنا ہے۔
٭ دوست کو اپنے سے اتنا ہی آگاہ کرو کہ اگر وہ دشمن بن جائے تو تمہیں نقصان نہ پہنچاسکے۔
٭ ناکامی کا خوف ہی ناکام ہونے کی بنیادی وجہ ہے۔