انمول موتی

٭لوگوں سے کٹ کر زندہ تو بے شک رہا جاسکتا ہے مگر خوش نہیں۔
٭ اپنے گناہوں کا شمار نہ کرنے بیٹھو، کیونکہ جتنی دیر میں تم اپنے گناہوں کا شمار کروگے اتنی دیر میں تم کئی نیکیاں کرسکتے ہو۔
٭ اگر کسی سے محبت کرتے ہو تو اسے مت آزمانا، کیونکہ اگر وہ دھوکے باز یا بے وفا نکلا تو دکھ تمہیں ہی ہوگا۔
٭ جب سائل کو کچھ دو تو اس سے دعا کیلئے کہو۔
٭ سچائی کا مقابلہ دنیا کی کوئی طاقت نہیں کرسکتی۔
٭ محبت اور شک ایک دل میں نہیں رہ سکتے۔
٭ انسان گناہ اس وقت کرتا ہے جب وہ موت کو بھول جاتا ہے۔
٭ احساس کمتری اور احساس برتری میں مبتلا انسان کبھی بھی کامیاب نہیں ہوتا۔