انمول موتی

٭ نظر اس وقت تک پاک رہتی ہے جب تک جھکی رہے ۔
٭ ہر وقت مہکتے پھول کی طرح رہو جس کی خوشبو کبھی ختم نہیں ہوتی ۔
٭ بے وقوف ڈھول کی مانند بلند آواز مگر اندر سے خالی ہوتا ہے۔
٭ اپنی مسکراہٹ سے کسی کا دل جیتنا سب سے عظیم کارنامہ ہے ۔
٭ وہ آدمی کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتا جو کسی کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر چلتا ہے ۔
٭ادب ایسا درخت ہے جس کی جڑ عقل ہے ۔
٭ ذہانت گفتگو کا نمک ہے ۔
٭ جو استاد کی سختیاں نہیں جھیلتا، اسے لوگوں کی سختیاں جھیلنی پڑتی ہیں ۔
٭ جس دل میں برداشت کی ہمت ہے وہ کبھی بھی شکست نہیں کھاتا ۔
٭ تکلیف دکھ سے نہیں ،دکھ دینے والے سے ہوتی ہے ۔
٭ خوابوں کے اندر زندہ نہ رہو لیکن اپنے اندر خوابوں کو زندہ رکھو ۔
٭ ماں کی محبت چٹان سے زیادہ مضبوط اور پھول سے زیادہ خوشبودار ہے ۔
٭ حسد بہت بری شئے ہے ،اسے دل میں جگہ نہ دو۔