٭ جلد بازی میں ندامت اور ٹھہر ٹھہر کر کام کرنے میں سلامتی ہے۔
٭ کامیاب انسان وہ ہے جس کے ارادے مضبوط ہوں۔
٭ زندگی کے دُکھ ہی دراصل آدمی کو انسان بناتے ہیں۔
٭ مسکراہٹ ایسا فن ہے جو آپ کی مقبولیت میں اضافہ کرتا ہے۔
٭ جن لوگوں میں زیادہ خوبیاں دیکھو، ان کی خامیوں کو نظرانداز کردو۔
٭ دنیا کو جیتنا چاہتے ہو تو آواز میں نرمی پیدا کرو۔
٭ ہمت ہارنا ، ناکامی کی طرف پہلا قدم ہے۔
٭ ایمانداری فلاحی معاشرے کے لئے بے حد ضروری ہے۔
٭ حسد نہ کرو، لڑائی جھگڑے سے بچو۔
٭ مسکراہٹ وہ واحد لباس ہے جو ہمیشہ فیشن میں رہتا ہے۔
٭ اگر انسان کی یقین کرنے کی نیت نہ ہو تو وہ بڑے سے بڑے ثبوت کو جھٹلا دیتا ہے اور اگر یقین کرنا چاہے تو فقط دل کی گواہی کافی ہوتی ہے۔
٭ مسکراہٹ روح کا دروازہ کھول دیتی ہے۔
٭ اگر آپ کسی کو سُکھ نہیں دے سکتے تو دُکھ بھی مت دو۔
٭ خوددار انسان محنت کرسکتا ہے لیکن کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائے گا۔
٭ دن کو روزی تلاش کرو اور رات کو روزی دینے والے کو تلاش کرو۔
٭ جس گھر میں بوڑھے والدین رہتے ہوں وہ گھر جنت سے کم نہیں۔