حیدرآباد7دسمبر(یواین آئی)تلنگانہ کے انقلابی گلوکار غدر نے اپنی زندگی میں پہلی مرتبہ ووٹ کا استعمال کیا۔غدر ، تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے خلاف کانگریس کی زیرقیادت عظیم اتحاد کی حمایت کر رہے ہیں۔غدر اپنی اہلیہ کے ساتھ ووٹ دینے کیلئے پہنچے ۔ان کے ہاتھ میں دستور ہند کے معمار امبیڈکر کی تصویر تھی جبکہ ان کی اہلیہ کے ساتھ میں مشہور سماجی جہد کار جیوتی راو پھولے کی تصویر تھی۔