حیدرآباد 21 ستمبر ( این ایس ایس) سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری سی ایچ وینکٹ ریڈی نے انقلابی تنظیم ویراسم اور دیگر عوامی تنظیموں کے قائدین و کارکنوں کی آج پولیس کی جانب سے گرفتاری کے علاوہ متبادل سیاسی فورم کے عنوان پر آج منعقدہ اجلاس کو زبردستی روک دیئے جانے کی مذمت کی ۔ مسٹر وینکٹ ریڈی نے کہا کہ پولیس کے یہ اقدامات شہری آزادیوں اور عوامی حقوق کو کچلنے کے سواء اور کچھ نہیں ہیں۔ نئی تلنگانہ حکومت جو خود بھی عوامی ایجی ٹیشنوں کے ذریعہ اقتدار پر آئی ہے ماضی کی حکومتوں کی طرح کام کررہی ہے اور عوامی تحریکات کو کچلنے کی کوشش کی جارہی ہے جو انتہائی بدبختانہ بات ہے ۔