حیدرآباد 24 اپریل (سیاست نیوز) سینئر قائد ناگم جناردھن ریڈی، انقلابی شاعر غدر کے فرزند سوریہ کے علاوہ بی جے پی کے کئی قائدین 25 اپریل کو 11 بجے دن دہلی میں صدر کانگریس راہول گاندھی سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ بی جے پی سے مستعفی ہونے والے ناگم جناردھن ریڈی بی جے پی میں شامل کئی اہم قائدین اور اپنے حامیوں کو ساتھ لے کر کانگریس میں شامل ہورہے ہیں۔ اہم قائدین میں جئے پال ریڈی، انجی ریڈی اور دوسرے قائدین شامل ہیں۔ انقلابی شاعر غدر کے فرزند سوریہ کے بھی کانگریس میں شامل ہونے سے کانگریس کیڈر میں نیا جوش و خروش پیدا ہونے کے امکانات ہیں۔ اس موقع پر اے آئی سی سی سکریٹری انچارج تلنگانہ کانگریس اُمور آر سی کنٹیا ، صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی بھی موجود رہیں گے۔