جناب محمد رضی الدین معظم
آج کل بار بار لوگوں کو انفیکشن اور الرجی جیسے امراض کا سامنا کرنا پڑتا ہے، پھر کسی وجہ سے جسم میں انتہائی کمزوری محسوس ہوتی ہے۔ اگر ایسی صورتوں کا سامنا ہو تو درج ذیل طریقوں پر عمل کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ملے گی۔
٭ فجر کی نماز کی سنت پڑھ کر بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم کو سورۂ فاتحہ سے ملاکر ۴۱بار پڑھنے کی عادت ڈالیں اور پھر فجر کی فرض نماز پڑھیں۔ علاوہ ازیں کسی بھی فرصت کے وقت سو بار درود شریف اور سو بار آیت کریمہ ’’لاالٰہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین‘‘ بھی پابندی سے پڑھیں، ان شاء اللہ تعالیٰ ان اعمال کے ذریعہ تمام امراض سے نجات ملے گی اور پڑھنے والا ہمیشہ صحت یاب رہے گا۔
٭ ہر نماز کے بعد ’’سلامٌ قولًا مِّن رب الرحیمo سلامٌ علیٰ نوحٍ فی العالمینo سلامٌ علیٰ ابراہیمo سلامٌ علی موسیٰ و ہارونo سلامٌ علی الیاسینo سلامٌ علیکم طبتم فادخلوھا خالدینo سلامٌ ھی حتی مطلع الفجرo سبحان ربک رب العزت عما یصفونo وسلامٌ علی المرسلینo والحمد للّٰہ رب العالمینo‘‘ ایک ایک بار پڑھتے رہیں۔