پونے ۔ 29 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : علاقہ ہنجے واڑی میں واقع مشہور آئی ٹی کمپنی انفوسیس کیمپس میں بطور کینٹین کیاشیر کام کرنے والی ایک خاتون کی 2 افراد نے مبینہ عصمت ریزی کردی ۔ پولیس نے 2 ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے ۔ متاثرہ خاتون کی شکایت کے مطابق 2 ملزمین پرنیوش باگ اور پرکاش مہادیک 27 دسمبر کو واش روم میں داخل ہوگئے ۔ اس وقت وہ اندر موجود تھیں ۔ ایک شخص عصمت ریزی کررہا تھا تو دوسرا شخص اپنے موبائل سے تصویر کشی کررہا تھا ۔ ہنجے واڑی پولیس نے بتایا کہ 2 ملزمین کو گرفتار کر کے موبائل فون ضبط کرلیا گیا ۔ دریں اثناء انفوسیس نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ میں کنٹراکٹ ورکرس ملوث تھے جس کی تحقیقات کے لیے پولیس سے مکمل تعاون کیا جارہا ہے ۔ کمپنی کی یہ پالیسی ہے کہ کام کے مقامات پر جنسی ہراسانی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔۔
خاتون سب انسپکٹر کی خودکشی
کوئمبتور۔/29ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک 45سالہ خاتون سب انسپکٹر نے زہر آمیز گائے کے گوبر کا پاؤڈر کھاکر اپنے مکان میں خودکشی کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ ہیما لتا کل شام 7بجے ڈیوٹی سے مکان واپس آگئی اور گوبر کا پاؤڈر کھاکر بے ہوش ہوگئی۔ خاتون کے 17سالہ لڑکے نے پڑوسیوں کی مدد سے ایک خانگی ہاسپٹل میں شریک کرایا جہاں پر رات دیر گئے وہ فوت ہوگئی۔پولیس خودکشی کی وجوہات کی تحقیقات کررہی ہے۔