نئی دہلی ۔ 6 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام): انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے چیف کی حیثیت سے سینئیر آئی اے ایس آفیسر مسٹر راجن ایس کٹوچ کی میعاد میں مزید 3 ماہ کی توسیع دیدی گئی ہے ۔ اس طرح حکومت نے اس عہدہ پر انہیں دوسری مرتبہ توسیع دی ہے ۔ قبل ازیں مسٹر کٹوچ اگست 2014 سے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ میں اضافی ذمہ داری نبھا رہے تھے ۔ انہیں سکریٹری ہیوی انڈسٹری سے ترقی دے کر یہاں تبادلہ کیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت کابینہ کی تقررات کمیٹی سے ان کے میعاد میں توسیع کے احکامات جاری کئے ہیں جس کے مطابق وہ ، جولائی 2015 تک اس عہدہ پر قائم رہیں گے ۔ وہ 1979 بیاچ کے مدھیہ پردیش کیڈر کے آفیسر ہیں ۔