انفراسٹرکچر شعبوں کی ترقی کا وزیراعظم نے جائزہ لیا

نئی دہلی 3 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج انفراسٹرکچر شعبوں برائے شوارع، دیہی اور شہری تعمیری امکنہ، ریلویز، ایرپورٹس اور بندرگاہوں کے شعبوں میں ترقی کا جائزہ لیا۔ نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت نے تفصیلات پیش کیں اور کہاکہ سڑکوں کی تعمیر میں سرعت آگئی ہے۔ وزیراعظم کے دفتر نے قبل ازیں اپنے بیان میں اِس کا تذکرہ کیا تھا۔ سڑکوں کی روزانہ تعمیر کی اوسط طوالت برائے معاشی سال 2017-18 ، 26.93 کیلو میٹر ہے جو 2013-14 میں 11.67 تھی۔