بچو! یہ خوبصورت شہر جنوب مغربی ترکی میں بحیرہ روم کے ساحل پر واقع ہے ۔ یہ آبادی کے لحاظ سے ترکی کا آٹھواں بڑا شہر ہے ۔ جس کی آبادی دس لاکھ سے زائد ہے ۔ اسے ترکی کا سیاحتی دارالحکومت بھی کہا جاتا ہے ۔ انطالیہ کا مرکزی علاقہ Kaleiciکہلاتا ہے ۔ جو سلطنت عثمانیہ کے دور کی تاریخی عمارتوں کی وجہ سے سیاحوں کیلئے بے حد کشش کا حامل ہے ۔ اگرچہ اب یہاں ہوٹلز ، ریستورانوں ، اور شاپنگ سنٹرز کی جدید طرز کی عمارتیں بھی بن گئی ہیں لیکن اس کے باوجود اس علاقے کی تاریخی حیثیت کو بڑی حد تک برقرار رکھا گیا ہے ۔ جمہوریت اسکوائر میں اوپن ایر نمائش لگتی ہیں اور ثقافتی پروگرام بھی منعقد ہوتے ہیں ۔ اس شہر میں عثمانی کے علاوہ سلجوقی ، بازنطینی اور رومن دور کا تحیراتی ورثہ بھی موجود ہے ۔ جسے دیکھنے کیلئے سیاح بڑی تعداد میں آتے ہیں ۔ گذشتہ سال یہاں بیرون ملک سے سانے والے سیاحوں کی تعداد 92 لاکھ تھی ۔ انطالیہ میں میوزک اور فلموں کے حوالے سے کئی اہم فیسٹیول منعقد ہوتے ہیں جبکہ کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلے بھی اس شہر کی اہم خصوصیت ہے ۔