انشورنس پالیسی ہولڈرس کی 15,167کروڑ رقم کا کوئی دعویدار نہیں

نئی دہلی ۔ 29جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی آر ڈی اے آئی کے ڈیٹا کے مطابق ملک میں 23لائف انشورنس رکھنے والے پالیسی ہولڈرس کی 15,167کروڑ کی رقم کا کوئی دعویدار نہیں ہے ۔ انشورنس ریگولیٹر ادارہ IRDAI نے پہلے ہی انشورنس ہوڈرس سے کہا کہ وہ اپنی پالیسی ہولڈرس یا استفادہ کنندگان کی شناخت کرنے کا کام شروع کرے اورا س رقم کو پالیسی ہولڈرس کے ادعا پر تقسیم کردے ۔پالیسی ہولڈرس کے تحفظ کیلئے تمام کمیٹی کے بورڈ نے کہاکہ ہر انشورنس ہولڈر کو اس کی پالیسی کی رقم پہنچانا ضروری ہے ۔