انسپکٹر گولکنڈہ کا اچانک تبادلہ ‘ چندر شیکھر ریڈی نئے انسپکٹر

حیدرآباد ۔ /24 مئی (سیاست نیوز) پولیس کمشنر حیدرآباد انجنی کمار نے انسپکٹر گولکنڈہ کمریا کا اچانک تبادلہ کردیا ۔ اسپیشل برانچ انسپکٹر کے چندر شیکھر ریڈی کو انسپکٹر گولکنڈہ پولیس اسٹیشن تبادلہ کرنے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ سٹی پولیس سربراہ کے احکامات کے بعد چندر شیکھر ریڈی نے آج شام گولکنڈہ پولیس اسٹیشن کا جائزہ حاصل کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سابقہ انسپکٹر گولکنڈہ کمریا کے خلاف کمشنر پولیس کو شکایتیں موصول ہوئیں تھیں اور تادیبی کارروائی کے طور پر انسپکٹر کمریا کا تبادلہ کیا گیا ہے ۔