حیدرآباد۔ 10 ستمبر (سیاست نیوز) کمشنر پولیس مسٹر اَنجنی کمار نے دونوں شہروں کے انسپکٹران کے تبادلے عمل میں لائے۔ انسپکٹر سعیدآباد کے ستیہ کا تبادلہ کرکے ان کی خدمات انسپکٹر جنرل پولیس ویسٹ زون کے حوالے کی گئیں۔انسپکٹر چارمینار پولیس اسٹیشن کے چندر شیکھر ریڈی کا تبادلہ اسپیشل برانچ میں کیا گیا۔ پیٹ بشیرآباد ڈیٹکٹیو انسپکٹر دُرگا پرساد کا تبادلہ کرکے انسپکٹر بہادر پورہ مقرر کیا گیا۔ سٹی سکیورٹی وِنگ انسپکٹر این ستیہ نارائنا کا تبادلہ کرکے انسپکٹر دبیرپورہ مقرر کیا گیا ۔ سی ایچ ہری چندرا ریڈی کو انسپکٹر سیف آباد :ٹی کمریا کو انسپکٹر گولکنڈہ، پی راجیش کو انسپکٹر کنچن باغ، پی سرینواس کو انسپکٹر شاہ علی بنڈہ اور وی اننت کشور کو انسپکٹر کارخانہ مقرر کیا گیا۔