انسپائر ۔ سائنس انٹرنشپ کیمپ 2015

حیدرآباد ۔ 3 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : ویویک وردھنی کالج ، جامباغ ، 5 اکٹوبر تا 9 اکٹوبر پانچ یومی ’ انسپائر سائنس انٹرنشپ کیمپ ‘ منعقد کررہا ہے ۔ محکمہ سائنس اینڈ ٹکنالوجی ، وزارت سائنس و ٹکنالوجی ، حکومت ہند کی جانب سے طلبہ کے لیے اس کو اسپانسر کیا گیا ہے ۔ جنہوں نے 92 فیصد اور زیادہ نشانات دسویں جماعت میں حاصل کئے اور XI اور XII اسٹانڈرڈ کے خواہاں ہوں ۔ کیمپ کا موضوع ’ سائنس فارمیک ان انڈیا ‘ ہے جو طلبہ کے لیے مفت ہے۔ طلبہ کے لیے یہ ایک سنہری موقع ہے جس میں طلبہ مختلف اکیڈیمک فیلوز ، بھارنگر ایوارڈ یافتہ اور قومی اور بین الاقوامی شہرت کے حامل سائنٹسٹس سے باہم ربط ہوں گے ۔ اس میں سائنسی کامیابی کی اسٹوریز سے متعلق لکچرس ، تمام سائنسی میدانوں میں اختراعات کے جوائز ، سی ڈی شوز ، راونڈ ٹیبل مباحث ، تجرباتی سیشنس ، تخلیقی پوسٹر مقابلے ، سائنسی کوئز اور فیلڈ ویزٹس شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9866428328 پر ربط کریں ۔۔