حیدرآباد ۔ 11 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : انسٹی ٹیوٹ آف کمپنی سکریٹریزآف انڈیا (آئی سی ایس آئی ) نے ایک نیشنل پروفیشنل باڈی قائم کی تاکہ کمپنی سکریٹریز کے پروفیشن کوڈیولپ اور ریگولیٹ کیا جائے ، اس باڈی کے 35000 ممبرس اور 4 لاکھ سے زیادہ طلبہ ہوں گے ۔ حیدرآباد میں آج یہاں قومی طور پر سکریٹرئیل اسکلس ڈیولپمنٹ پروگرام کا اعلان کیا گیا ۔ پائلٹ پراجکٹ آغاز کے ساتھ ہی کامیاب ہوا ۔ اس کو ہندوستان بھر میں ریپلی کیٹ کیا جائے گا ۔ اس کی اطلاع اتل ایچ مہتا نے دی ہے جو اس کے نیشنل پریسیڈنٹ ہیں ۔ حیدرآباد میں پیر کو صحافتی برادری سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنے ممبرس کے ساتھ صحافتی کانفرنس کو مخاطب کیا ۔ تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اسکلس ڈیولپمنٹ پروگرام کا نشانہ ایسے نوجوان جو گریجویٹس اور انڈر گریجویٹس ہیں ہوں گے ۔ 15 دن کی کلاس روم ٹریننگ سکریٹرئیل تناظر میں معلومات پر مبنی ہوگی ۔ 30 دن کی پراکٹیکل ٹریننگ مختلف پی سی ایس فرمس / کمپنیز پر ہوگی ۔ اس کے لیے فیس 5 ہزار روپئے ہوگی ۔ کورس کا آج ہی سے آغاز ہوا ہے ۔ مسٹر مہتا نے بتایا کہ دبئی میں بھی اس نے آفس قائم کیا ہے جہاں 100 سے زیادہ ممبرس ہیں ۔۔