انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنٹ کی دو روزہ گولڈن جوبلی ریجنل کانفرنس

حیدرآباد ۔ 29 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : دی انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنٹ آف انڈیا (ICAI) کی جانب سے حیدرآباد میں دو روزہ گولڈن جوبلی ریجنل کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ جس کا افتتاح آئی ٹی منسٹر کے ٹی راما راؤ کریں گے ۔ اس کانفرنس کا انعقاد HICC حیدرآباد پر 31 اگست تا یکم ستمبر ہوگا ۔ اس کانفرنس میں اے کایوڈی گاندھی ، ایم ایل اے سیری لنگم پلی مہمان خصوصی ہوں گے ۔ صدارتی خطبہ چارٹرڈ اکاونٹنٹ این ڈی گپتا صدر آئی سی اے آئی کی جانب سے دیا جائے گا اور نائب صدر آئی سی اے آئی مسٹر پرفولا پریم سکھ چاجر کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ ہندوستان سے تقریبا تین ہزار مندوبین کی شرکت کی توقع ہے ۔ اس دو روزہ کانفرنس میں گیارہ ٹکنیکل اور خصوصی سیشن کا انعقاد عمل میں آئے گا جس میں نامور شخصیتیں اپنے اپنے تجربات سے سامعین کو روشناس کروائیں گے ۔۔