حیدرآباد ۔ 18 ۔ نومبر : ( راست ) : انسٹی ٹیوٹ آف سکھ اسٹیڈیز کے سلور جوبلی سال کے 2014 کے موقع پر چندی گڑھ میں 22 ، 23 نومبر بروز ہفتہ اتوار سالانہ سمینار کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ جس کا عنوان ’ پرامن بقائے باہم اور سکھوں کا رول ‘ ہے ۔ یہ سیشن صبح 9 بجکر 30 تا 4-30 بجے شام تک جاری رہے گا ۔ گردوارہ سری گرو سنگھ صاحب کنتھالا ٹریبون چوک چندی گڑھ میں منعقد ہونے والے اس سمینار سے حیدرآباد کے چیرپرسن سردار نانک سنگھ نشتر بھی خطاب کریں گے ۔ 23 نومبر کو دوپہر کے سیشن میں دیگر مقررین کے علاوہ سردار نانک سنگھ نشتر کا بھی لکچر ہوگا ۔ اس سیشن کا افتتاح ڈاکٹر بی ایس گھوان کریں گے ۔۔