انسداد کرپشن قوانین غیر واضح : سلمان خورشید

نئی دہلی ۔ 15جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) طبی شعبہ میں کرپشن سے نمٹنے کے قوانین واضح نہیں ہے اور ان سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوتے ۔ اکثر افراد جوابی وار نہیں کرسکتے ۔ سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید نے ایک تقریب کے موقع پر علحدہ طور پر ایک نئی کتاب ’’معالج یا شکاری ‘‘ کے رسم اجراء سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے طبی برادری میں کرپشن اور بدعنوانیوں کی تفصییلات بتائیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ انسدادکرپشن قوانین واضح نہیں ہے چنانچہ وہ جبر کاآلہ کار بن جاتے ہیں ۔ قبل ازیں جمعرات کے دن اس کتاب اور دیگر مسائل پر ایک مباحثہ بھی منعقد کیا گیا تھا ۔