انسداد دہشت گردی کی نئی حکمت عملی اختیار کرنے کا مشورہ

حیدرآباد /12 جون ( پی ٹی آئی ) مرکزی مملکتی وزیر برائے ا مور داخلہ کرن رجیجو نے آج سیکوریٹی فورسیس کو دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مسلسل چوکسی برتنے اور انسداد دہشت گردی کی تازہ ترین حکمت عملی اور ٹکنالوجی سے ہم آہنگ ہونے کا مشورہ دیا ۔ ہیاں جاری کردہ سرکاری بیان کے مطابق وزیر موصوف سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈیمی میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد مخاطب تھے ۔ یہ تقریب 3 کاونٹر ٹریرازم کورس اور 31 ویں آئی پی ایس انڈکشن ٹریننگ کورس کے اختتامی سیشن کے موقع پر منعقد ہوئی ۔ انہوں نے اس کورس کے شرکاء اور آئی پی ایس آفیسرس ٹرینیز کو بھی مشورہ دیا کہ سیکوریٹی کے معاملہ میں ہمیشہ چوکسی برتیں ۔