انسداد دہشت گردی کارروائی میں جموں و کشمیر میں 3 عسکریت پسند ، ایک فوجی اور دو شہری ہلاک

سرینگر 27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) 6 افراد بشمول ایک فوجی اور 3 عسکریت پسند جن کا تعلق حزب المجاہدین اور لشکر طیبہ سے تھا، آج 4 انسداد دہشت گردی کارروائیوں میں وادیٔ کشمیر میں ہلاک کردیئے گئے۔ فوج نے غازی گنڈھ ضلع اننت ناگ میں آج علی الصبح عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر محاصرہ اور تلاش کارروائی شروع کی تھی۔