انسداد دہشت گردی عدالت میں مشرف کی طلبی

اسلام آباد ، 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پریشانیوں میں گھرے سابق فوجی حکمران پرویز مشرف کو آج پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 2007ء میں ججوں کی محروسی کے بارے میں ایک کیس کے سلسلے میں 7 مارچ کو شخصی طور پر حاضر ہونے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے 70 سالہ مشرف کو ان کے وکیل الیاس صدیقی کی درخواست کے پیش نظر آج کی سماعت سے استثنیٰ دیا تھا۔ صدیقی نے دعویٰ کیا کہ آرمڈ فورسیس انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی جہاں مشرف شریک ہیں، اُن موکل کی میڈیکل رپورٹس فراہم نہیں کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عدالت یہ رپورٹس اپنے طور پر طلب کرسکتی ہے۔مشرف موجودہ طور پر کئی فوجداری اور دیوانی مقدمات میں پھنسے ہیں۔