انسداد بدعنوانی کمیشن کی خاتون سربراہ کو برطرف کرنے کا مطالبہ

کولمبو ۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے اپوزیشن قانون سازوں نے آج مطالبہ کیا کہ بدعنوانیوں کے خلاف تحقیقات کرنے والے ایک پیانل کے سربراہ کو معطل کیا جائے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پیانل کی سربراہ ہونے کے ناطے انہوں نے سابق صدر مہندا راجہ پکسے کو طلب کرتے ہوئے متعصبانہ حرکت کی ہے۔ پیانل سے وابستہ خاتون نے انہیں کمیشن کے روبرو طلب کرتے ہوئے مبینہ انتخابی قوانین توڑنے سے متعلق بیان دینے پر زور دیا تھا۔