انسداد بدعنوانی ایجنسی نے نجیب رزاق کو گرفتار کرلیا

کوالالمپور۔ 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا کی انسداد بدعنوانی ایجنسی نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے بتایا کہ سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو قومی خزانے میں خطیر رقمی خرد برد میں ملوث پائے جانے پر گرفتار کیا گیا جبکہ عدالت میں ان پر مزید الزامات وضع کئے جائیں گے۔ ایجنسی کے مطابق نجیب رزاق کو ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا اور جمعرات کو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ قبل ازیں نجیب پر بدعنوانیوں اور غیرقانونی طور پر رقمی نہیں دیں جو 1MDB اسسٹنٹ فنڈ اسکینڈل کے نام سے مشہور ہوا تاہم نجیب رزاق نے ان تمام الزامات کی تردید کی تھی۔