انسان کی وجہ سے کرہ ارض پر کیا تبدیلیاں رو نما ہورہی ہیں؟

واشنگٹن ۔ 24 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) انسان کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ ساتھ کرہ ارض میں بعض ایسی تبدیلیاں بھی رونما ہو رہی ہیں جو اس زمین کا نقشہ بدلنے کا موجب بن رہی ہیں۔

 

‘Earth Time’

ایک ایسی ہی ویب سائیٹ ہے جو اس لیے تیارکی گئی ہے تاکہ زمین پر انسان کے ہاتھوں ہونے والے تغیرات سے اس کی ماہیت اور ماحول پر پڑنے والے نیوکلیئر اثرات کا جائزہ لیا جاسکے۔ویب سائیٹ ’ارتھ ٹائم‘ دراصل برف کے پگھلنے اور زمین پر مہاجرین کی نقل مکانی جیسے تصورات کی عکاسی کرتی ہے اور اس مقصد کے لئے مصنوعی سیاروں سے حاصل کی گئی تصاویر لی گئی ہیں۔ویب سائیٹ کے لیے امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ’ناسا‘ کی طرف سے 1984ء سے 2016ء تک کے پرکشش نقشے بھی شامل کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی بنک، بین الاقوامی ماحولیاتی فنڈ اور دیگر اداروں کے عالمی بنک، بیرکلی ارتھ، بین الاقوامی ماحولیاتی فنڈ اور دیگر اداروں کے 300 بیانات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔’ارتھ ٹائم‘ کے لئے جمع کردہ مواد کا مقصد انسان کو یہ باور کرانا ہے کہ مستقبل میں زمین پر کس طرح کے ماحولیاتی اور موسمی تغیرات رونما ہوسکتے ہیں اور ان کے انسان کی روز مرہ زندگی پر کس طرح کے اثرات مرتب ہوں گے؟َمثال کے طور پر ویب سائیٹ میں زمانی اعتبار سے جاری کردہ تصاویر کی روشنی میں بتایا گیا ہے کہ اگر کرہ ارض کا درجہ حرارت موجودہ رفتار سے بڑھتا رہا تو سمندر کی سطح بلند ہونے سے امریکی ریاست فلوریڈا کا ایک بڑا حصہ زیرآب آجائے گا۔