نئی دہلی 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انسانوں کابنیادی تعلق اس دنیا سے نہیں یعنی زمین انسانوں کی اولین جائے پیدائش نہیں ۔ کرہ ارض پر اس کی آمد کہیں اور سے ہوئی ہے ۔یہ محض اب مذہبی دعویٰ نہیں بلکہ سائنسی تحقیق کا نتیجہ بھی ہے ۔ اس نہج پر امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ انسان کی تخلیق جن عناصر سے ہوئی ہے وہ زمین پر نہیں پائے جاتے ۔بہ الفاظ دیگر انسان زمیں پر خلائی مہاجر ہیں۔ نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی اس تحقیق میں یہ بھی بتا یا گیا کہ ہے انسانوں کی تخلیق جن عناصر سے ہوئی ہے وہ زمین سے اربوں میل دور خلائی مداروں والی کہکشاں (مِلکی وے ) سے تعلق رکھتے ہیں۔اس تحقیق کے نتائج جریدے منتھلی نوٹس آف دی رائل آسٹرونومیکل سوسائٹی میں شائع ہوئے ۔تحقیق کے مطابق ہمارے ارگرد اور ملکی وے میں موجود سب کچھ ماورائے کہکشانی عناصر سے تخلیق پایا۔