انسانی خلائی مشین کیلئے ہند۔فرانس تعاون معاہدہ

بنگلورو۔6 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرو کے پہلے انسانی خلائی مشین ’’ گگن یان ‘‘ میں تعاون کیلئے آج ہندوستان اور فرانس نے خلائی معاہدہ پر دستخط کئے ۔دونوں ممالک اس پراجکٹ کیلئے ایک ورکنگ گروپ کو قطعیت دی ۔ آپسی تعاون معاہدہ میںدونوں ممالک کے درمیان مختلف سہولتوں جیسے فرانس میں ہندوستان کیلئے خلائی ہسپتال سہولتیں ‘ دونوں خلائی ایجنسیس کے درمیان خلائی ادویات کی فراہمی ‘ خلاء بازوں کیلئے ہیلت مانیٹرنگ ‘ لائف سپورٹ ‘ ریڈیشن بچاؤ اور شخصی حفظان صحت وغیرہ فراہم کی جائیں گی۔ فرانس خلائی ایجنسی کے صدر ژان لی گال نے ان تفصیلات کا اعلان کیا ہے اور کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان ان کی شرائط وضوابط پر دستخط کی جائے گی ۔ 2022ء سے قبل تک ہندوستان کا تین افراد کو خلائی سفر پر روانہ کرنے کا منصوبہ ہے ۔ ایسرو کا یہ مشن نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس مشن کی تکمیل پر ہندوستان دنیا میں روس ‘ امریکہ اور چین کے بعد چوتھا ملک بن جائے گا ‘ اپنے خلاء بازوں کو خلاء میں روانہ کرے گا ۔ مسٹر گال کے مطابق ان معاملات کو قطعیت دینے کیلئے جس میں CADM-3مرکز ‘ MEDES وغیرہ شامل ہیں ۔ انجنیئرنگ کی ٹیمیں ان انفراسٹرکچر کیلئے غوروخوص کا آغاز کردیا ہے ۔