انسانی تجارت میں تھائی لینڈ کا فوجی بھی قصوروار

بنکاک 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت تھائی لینڈ نے آج کہا کہ جن 72 افراد کو انسانی تجارت میں ملوث پایا گیا ہے، ان میں ایک سینئر فوجی آفیسر بھی شامل ہیں جو میانمار اور بنگلہ دیش سے آنے والے تارکین وطن کو گمراہ کرتے ہوئے انہیں غیرقانونی سرگرمیاں انجام دینے والے افراد کے حوالے کردیتے تھے۔ انسانی اسمگلرس بے یار و مددگار تارکین وطن کو جنگلوں میں واقع کیمپس سے اپنے قبضہ میں لے لیتے تھے۔