اے وی کالج میں مقرر ، سرکردہ شخصیتوں اور اسکالرس کی شرکت
حیدآباد ۔ 26 ۔ جنوری ( راست ) تیسرا قومی سمینار بعنوان ’’ انسانی اقدار کی اہمیت عربی کلچر و اردو ادب میں ‘‘ بصدارت جناب پرتاب ریڈی صدر اے وی ایجوکیشن سوسائٹی مہمان خصوصی پروفیسر سید عبدالشکور ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی خطبہ کلیدی ، پروفیسر مہ جبین اختر صدر شعبہ عربی جامعہ عثمانیہ ، معزز مہمان خصوصی و اعزازی جناب سید عمر جلیل سکریٹری اقلیتی بہبود ، جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ ’’ سیاست ‘‘ ، جناب وقار الدین قادری چیف ایڈیٹر رہنمائے دکن ، پروفیسر کے رامچندر ریڈی سکریٹری اے وی ایجوکیشن سوسائٹی ، جناب کے رگھویر ریڈی کرسپانڈنٹ و ڈاکٹر پی یادگیری پرنسپل کے زیراہتمام 28 جنوری بروز جمعرات 10 بجے دن اے وی کالج آڈیٹوریم بشیر باغ گگن محل روڈ نزد ٹینک بنڈ حیدرآباد میں منعقد ہوگا جس میں ہندوستان کے مقامی جامعات کے ریسرچ اسکالرس و ممتاز علماء کرام عنوان سے متعلق اپنے تحقیقی مقالے پیش کریں گے ۔ مقالات کے رجسٹریشن و مزید معلومات کیلئے کوارڈنیٹر میر مسعود الازہری 9848445563 پر ربط کریں۔