انسانی اسمگلنگ میں چین کا بدترین ریکارڈ : امریکہ

واشنگٹن۔ 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اڈمنسٹریشن نے آج چین کو انسانی حقوق سے متعلق اس کے ٹریک ریکارڈ پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اس ملک کو انسانی اسمگلنگ کا ارتکاب کرنے والے دنیا کے بدترین ممالک کی فہرست میں سوڈان اور شمالی کوریا کے ساتھ رکھا ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے نشاندہی کی کہ نسلی ایغور برادری پر جبر کرتے ہوئے انہیں محنت مزدوری پر مجبور کیا جاتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بیجنگ انسانوں کی غیرقانونی منتقلی کے تدارک کے معاملے میں اقل ترین معیارات کی پابجائی نہیں کرتا۔