انسانی اسمگلنگ ‘ سابق رکن اسمبلی کے خلاف مقدمہ کی اجازت

حیدرآباد 7 اگسٹ (سیاست نیوز) محکمہ قانون نے آج تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے سابق رکن اسمبلی مسٹر سویم باپو راؤ اور پرانے شہر کے ٹراویل ایجنٹ محمد راشد علی کے خلاف مقدمہ چلانے کی اجازت دے دی اور آج جی او جاری کیا گیا۔ 2007 ء میں سی سی ایس پولیس نے سویم باپو راؤ اور راشد علی کے خلاف فرضی پاسپورٹ اور انسانی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا تھا ۔ پولیس نے سابق رکن اسمبلی کو فرضی پاسپورٹ رکھنے کے الزام میں پاسپورٹ ایکٹ اور تلبیس شخصی کے تحت کیس درج کیا تھا۔ بعدازاں کیس کی تحقیقات سی آئی ڈی کے حوالے کردی گئی تھی۔ 10 سال بعد حکومت نے اِس کیس کے دو ملزمین کے خلاف مقدمہ چلانے کی اجازت دے دی ہے۔