اندھیر نگری چوپٹ راجہ ، آدتیہ ناتھ پر راہول کا طنز

نئی دہلی ۔ /3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے نائب راہول گاندھی نے اپنے دورہ امیتھی سے ایک دن قبل اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کو سیاحت کے ریاستی کتابچہ سے تاج محل کو حذف کئے جانے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔ راہول گاندھی نے حکومت اترپردیش اور چیف منسٹر آدتیہ ناتھ کو بیان کرنے کیلئے ہندی کے مشہور مصنف بھارتیندو ہریش چندرا کی کہاوت ’ اندھیر نگری چوپٹ راج ‘ کا حوالہ دیا ۔ راہول نے ہندی میں ٹوئیٹ کیا کہ ’’سورج کو دیپک نے دکھانے سے اس (سورج) کی چمک نہیں گھٹتی ۔ ایسے ہی راج کے لئے بھارتیندو نے لکھا تھا کہ ’’اندھیر نگیری چوپٹ راجہ ‘‘۔