حیدرآباد 26 مارچ (پی ٹی آئی) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے وائی ایس آر کانگریس سربراہ جگن موہن ریڈی کے سرمایہ کاری میں بے قاعدگیوں سے متعلق ایک مقدمہ میں 130 کروڑ روپئے کی جائیدادیں قرق کرلی ہیں ۔ یہ مقدمہ لیپاکشی نالج ہب (ایل کے ایچ) سے متعلق ہے جو آئی شیام پرساد ریڈی منیجنگ ڈائرکٹر اندو پراجکٹس لمیٹیڈ کی گروپ کمپنی ہے ۔ سی بی آئی کی جانب سے شیام پرساد ریڈی کے خلاف دائر کردہ چارج شیٹ کی بنیاد پر یہ کارروائی کی گئی۔